چلو اب کیک لیتے ہیں بیکری سے اور پھر گھر چلتے ہیں تم نے گھر کال کرکے بتا دیا ہے کے تم میرے ساتھ میرے گھر کا رہی ہو ۔
ہاں بتا دی اہے تم فکر نا کرو ۔ اس نے مہر کو جواب دیا تھا ۔
اسلام علیکم امی !
وعلیکم اسلام ! مریم بیٹا کیسی ہو ؟
جی آنٹی الحمدللہ میں ٹھیک آپ سنائیں ۔
میں بھی ٹھیک ہوں بیٹا ۔
مہر بیٹا اب آگئی ہو تو زارا کو" صالحہ " کے گھر سے لے آؤ وہ کب سے کالز کر رہی ہے کے مہر کو کہیں کے مجھے پک کر لے ۔
اچھا امی میں جاتی ہوں پہلے روم کی ڈیکوریشن دیکھ لوں ۔
تم جاؤ مہر ڈیکوریشن میں دیکھ لیتی ہوں مریم نے اندر جاتے ہوئے کہا تھا ۔
مریم آپی آپ آگئی وہ دونوں مریم کی طرف لپکے تھے آپ اتنے دنوں بعد آئیں ہیں ہم نے آپ کو اتنا مس کیا ۔
او! اچھا میری بچہ پارٹی نے مجھے مس کیا چلو اب آ گئی ہوں تو خوب مزے کریں گے ۔
جی ضرور مریم آپی لیکن پہلے آپ بتائیں کے آپ کو یہ ڈیکوریشن کیسی لگی زوہان اور میں نے کی ہے ۔
ماشاءاللہ بہت پیاری ہے ۔
شکریہ آپی ! آپی آپ کے لیے چائے بناؤ !
ہاں بناؤ چائے اور جاؤ زوہان میرے لیے سموسے لے کر آ ؤ وہ اب بیڈ پر بیٹھ گئی تھی ۔
جی آپی میں ابھی لے کے آیا ۔
اب شام ہو چکی تھی وہ زارا کو لے کر گھر آ گئی تھی وہ زارا کو سیدھا اس کے کمرے میں لے کر گئی تھی ۔ اب تو ہٹا دو میری آنکھوں سے ہاتھ ، نہیں زارا آپی ابھی کمرے میں نہیں پہنچے ہم ۔
وہ جیسے ہی کمرے میں داخل ہوئی سب نے اس پر سنو سپرے کی بارش کردی وہ اونچی آواز میں اسے برتھ ڈے وش کر رہے تھے ۔ روم بہت اچھا ڈیکوریٹ کیا ہے آپ سب نے ۔
بہت شکریہ آپ سب کا مریم تمہارا بھی بہت بہت شکریہ وہ بہت خوش نظر آ رہی تھی ۔
ان سب نے اسے بہت ہی خوبصورت تحفے دیے تھے امی ابو نے اسے نئی گاڑی گفٹ کی تھی ۔
وہ اپنی گاڑی کی چابیاں اپنے ہاتھ میں پکڑے اسے دیکھ رہی تھی شکریہ ! امی ابو۔
اب ہمارے گھر میں دو دو گاڑیاں ہیں آپی ایک میں ، میں اور آپ بیٹھا کریں گے اور ایک میں امی بابا اور عنو آپی اور مہر آپی وہ گاڑی کی چابیاں اپنی انگلی کے گرد گھماتے ہوئے بول رہا تھا ۔
اچھا عائشہ بیگم گھر میں کوئی لیٹر آیا تھا کیا وہ میرے موبائل پر میسج آیا تھا کے میں نے کوئی لیٹر رسیو کیا ہے ۔
جی جی میں لاتی ہوں آپ دیکھ لیں ۔
وہ سب صوفوں پر بٹھے کیک کھا رہے تھے زوہان مریم سے باتوں میں مگن تھا مریم مہر کی بچپن کی دوست تھی اور اس کا کافی آنا جانا تھا ان کے گھر وہ سب کے ساتھ بے تکلف تھی ۔
یے لیں آپ دیکھ لیں اور بتاءیں کے کیا لکھا ہے اس میں ؟
" یہ تو ٹرانسفر لیٹر ہے "
کس کا ٹرانسفر لیٹر ہے ابو! وہ سب چونک کر پوچھ رہے تھے ۔
بیٹا اس پر تو لکھا ہے کے میرا ٹرانسفر کراچی سے لاہور ہو گیا ہے اور مجھے " الحرمین سٹی" کا انچارج منتخب کیا گیا ہے ۔
کیا مطلب اب آپ لاہور چلے جائیں گے ؟
کیسی باتیں کر رہی ہیں عائشہ بیگم ہم سب لاہور شفٹ ہو رہے ہیں ۔
لیکن بابا ہم نے اپنا سارا بچپن ادھر گزارا ہے ہم پڑھے بھی ادھر ہیں ہم ساری عمر ادھر رہے ہیں تو اب ہم کیسے کسی انجان شہر میں جاسکتے ہیں وہ پریشان ہو کر پوچھ رہی تھی ۔
انکل اس مسئلے کا کوئی حل نہیں نکل سکتا ؟
نہیں میرے بچے یے میری کمپنی کے آرڈرز ہیں جو مجھے ہر حال میں پورے کرنے ہیں ہمیں ایک ہفتے کے اندر اندر شفٹ ہونے کا آرڈر دیا گیا ہے ۔
اور یے کوئی مسئلہ نہیں ہے میری خوش قسمتی ہے مجھے پوری سٹی کی زمہ داری دی گئی ہے اور بہت کم لوگ ہوتے ہیں جن کو یے عہدے ملتے